Aaj News

اتوار, نومبر 03, 2024  
01 Jumada Al-Awwal 1446  

ن لیگ شریف فیملی سے خود کو علیحدہ کرتی ہے تویہ مثبت پیشرفت ہوگی، فواد چوہدری

اسلام آباد:وفاقی وزیراطلاعات ونشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ...
شائع 17 جنوری 2022 11:34am

اسلام آباد:وفاقی وزیراطلاعات ونشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ نون لیگ شریف فیملی سے خود کو علیحدہ کرتی ہے تو یہ ایک مثبت پیشرفت ہو گی، سیاسی جماعتوں کو اخلاقی اور مالی کرپشن کا شکار قیادت کو بدلنے کی ضرورت ہے۔

وزیراطلاعات فوادچوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ ‏حکومت سیاسی جماعتوں سے بات چیت کرنا چاہتی ہے، ہم چاہتے ہیں انتخابی اصلاحات ،عدالت اوراحتساب کے نظام میں اصلاحات آئیں یہ اپوزیشن کے بغیر ممکن نہیں لیکن نون لیگ اورپیپلز پارٹی اپنےمقدمات میں ریلیف کےعلاوہ کسی اورموضوع پرگفتگو نہیں کرناچاہتی۔

فواد چوہدری نے اپنے ایک اور ٹویٹ میں کہا کہ اگر نون لیگ شریف فیملی سے خود کو علیحدہ کرتی ہے تو یہ ایک مثبت پیشرفت ہو گی،سیاسی جماعتوں کو اخلاقی اور مالی کرپشن کا شکار قیادت کو بدلنے کی ضرورت ہے۔

وفاقی وزیر فواد چوہدری کا مزید کہنا تھا کہ نواز شریف ہر مشکل وقت میں کارکنوں کو تنہا چھوڑ کر لندن پناہ گیر ہو گئے ایسے لیڈر کی عزت نہیں رہتی۔

Information Minister

اسلام آباد

Fawad Chaudhary

Sharif Family