Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ہتک عزت کیس: تحریک انصاف کے رہنماء حلیم عادل شیخ پر فرد جرم عائد

کراچی کی مقامی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء سندھ...
شائع 17 جنوری 2022 11:30am

کراچی کی مقامی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ پر ہتک عزت کیس میں فرد جرم عائد کر دی۔

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے پیپلز پارٹی کے رہنما ءاور وزیر اطلاعات سندھ سعید غنی کی جانب سے پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ کیخلاف دائر ہتک عزت کے دعوے پر سماعت کی۔

عدالت نے اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ پر ہتک عزت کیس میں فرد جرم عائد کردی جبکہ ملزم کی جانب سے صحت جرم سے انکار کردیا گیا۔

عدالت نے استغاثہ کے گواہان کو 13فروری کو طلب کو طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت ملتوی کر دی۔

یاد رہے سعید غنی نے حلیم عادل شیخ اور دیگر کیخلاف ہتک عزت کے دعوے دائر کر رکھے ہیں۔

درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا تھا کہ ایک نجی ٹی وی پروگرام میں بے بنیاد الزامات لگاکر ملزم نے میری ساکھ کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی۔

karachi

PPP

Saeed Ghani

local court

Haleem Adil Sheikh