Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

عابدہ پروین اور نصیبو لال کی ایک دوسرے کو مبارکباد دینے کی وڈیو وائرل

کوک اسٹوڈیو کے سیزن 14 کا دوسرا گانا 21 جنوری 2022 کو ریلیز ہوگا
شائع 16 جنوری 2022 02:21pm
فائل فوٹو
فائل فوٹو

سب سے زیادہ پسند کیے جانے والے میوزیکل شو کوک اسٹوڈیو کے 14ویں ایڈیشن کا پریمیئر جمعہ (14 جنوری) کو ہوا۔

جس میں کلام "تو جھوم" سیزن کا پہلا ٹریک پہلے ہی انٹرنیٹ پر دھوم مچا چکا ہے کیونکہ شائقین میوزک آئیکونز کی شاندار جوڑی سے محبت کر تے ہیں، جن میں صوفی گلوکارہ عابدہ پروین اور پنجابی فنکار نصیبو لال شامل ہیں۔

پردے کے پیچھے ایک ویڈیو کلپ جو وائیرل ہوئی جس میں عابدہ پروین اور نصیبو لال پرفارمنس سے پہلے ایک دوسرے کو گرمجوشی سے مبارکباد دیتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے جو وائرل ہوگئی ہے۔

وہ لمحہ ہے جب عابدہ پروین سٹوڈیو میں داخل ہوئیں اور نصیبو لال سے حسن سلوک کے ساتھ ملیں، اس مختصر کلپ نے مشہور گلوکاروں کے لاکھوں مداحوں کے دل جیت لیے ہیں۔

اس کے ساتھ اینکر قمبر زیدی نے ایک وڈیو پوسٹ کی انہوں نے عابدہ پروین سے سوال کیا کہ "آپ ریکارڈنگ والے دن نصیبو لال سے اتنی عاجزی اور انکساری سے کیوں ملیں؟"

خیال رہے کہ کلام "تو جھوم" کی انٹرنیٹ پر دیکھنے والوں کی تعداد مزید بڑھتی جارہی ہےجبکہ کوک اسٹوڈیو کے سیزن 14 کا دوسرا گانا 21 جنوری 2022 کو ریلیز ہوگا۔

Abida Parveen

coke studio