Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی: شارع فیصل پر تیز رفتار گاڑی کو حادثہ، 2 افراد جاں بحق

کراچی کے علاقے شارع فیصل پر تیز رفتار گاڑی کو حادثہ پیش آنے کے...
شائع 16 جنوری 2022 12:32pm

کراچی کے علاقے شارع فیصل پر تیز رفتار گاڑی کو حادثہ پیش آنے کے باعث 2افراد جاں بحق اور ایک شخص زخمی ہوگیا۔

شارع فیصل کارساز کے قریب تیز رفتار کار بے قابو ہوکر درخت سے جا ٹکرائی، حادثے میں کار کا اگلے مکمل طورپر تباہ ہوگیا، جس کے باعث روڈ پر ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہیں ریسکیو کا عملہ جائے وقوع پر پہنچ گیا اور طبی امداد کیلئے زخمیوں کو جناح اسپتال منتقل کیا ،جہاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے 2افراد جان کی بازی ہار گئے۔

جاں بحق ہونے والوں کی شناخت 23 سالہ ارتضیٰ ولد شفیق حسین جبکہ دوسرے شخص کی شناخت 22 سالہ رافع ولد فیصل کے نام سے کی گئی ہے جبکہ زخمی شخص کی شناخت تاحال نہیں ہوسکی ہے۔

karachi

Shahra e Faisal

Accident