Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

حسن علی کی شاداب خان کے استقبال پر دلچسپ شرارت

اسلام آباد: قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شاداب خان وطن واپس ...
شائع 16 جنوری 2022 09:51am

اسلام آباد: قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شاداب خان وطن واپس پہنچے تو حسن علی نے ان کا دلچسپ انداز میں استقبال کیا۔

قومی کرکٹ ٹیم کے باؤلنگ آل راؤنڈر شاداب خان بگ بیش لیگ کھیلنے کے بعد پی ایس ایل میں شرکت کیلئے اسلام آباد ایئرپورٹ پہنچے جہاں اسلام آباد یونائیٹڈ کی انتظامیہ ان کے استقبال کیلئے موجود تھی۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کی انتظامیہ کے علاوہ ایئرپورٹ پر قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر حسن علی بھی موجود تھے اور وہ اپنے دوست کے استقبال کیلئے شرارتً ہاتھ میں ایک پیپر اٹھائے ہوئے تھے جس پر مسٹر شاداب خان تحریر تھا۔

اس دلچسپ حرکت کی ویڈیو اسلام آباد یونائیٹڈ کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے بھی شیئر کی گئی۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ حسن علی نے ہاتھ میں شاداب خان کے نام کا پیپر اٹھا رکھا ہے اور جب شاداب خان قریب پہنچتے ہیں تو حسن علی کہتے ہیں کیا آپ شاداب خان ہیں، میں آپ کا ڈرائیور ہوں شاداب خان۔

حسن علی شاداب خان کو وطن واپسی پر خوش آمدید کہتے ہیں، دونوں دوست گلے ملتے ہیں اور پھر حسن علی کہتے ہیں کہ چلیں، چلیں۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے بھی ٹوئٹر پر ویڈیو کے ساتھ ایک کیپشن تحریر کیا گیا جس میں لکھا تھا کہ حسن علی اور شاداب خان کی دوستی کا بھی لیول ہے، ساتھ ہی آنکھوں میں پیار والا ایک ایموجی بھی شیئر کیا گیا۔

اسلام آباد

Fast Bowler

Pakistan Cricket Team

hassan ali

all rounder