Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

منگھوپیر میں غیرقانونی عمارت کا پانی اور بجلی کنکشن منقطع کیا جائے ، سندھ ہائی کورٹ

کراچی : سندھ ہائی کورٹ نے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کو منگھوپیر...
شائع 15 جنوری 2022 01:34pm
Photo: FILE
Photo: FILE

کراچی : سندھ ہائی کورٹ نے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کو منگھوپیر کے قریب ایم پی آر کالونی میں واقع ایک غیر قانونی طور پر تعمیر کی گئی پانچ منزلہ عمارت کے پانی اور بجلی کے کنکشن منقطع کرنے کا حکم دے دیا۔

سماعت کے دوران جسٹس حسن اظہر عمارت گرانے میں تاخیر پر ایس بی سی اے پر برس پڑے اور کہا کہ "آپ کو کون روک رہا ہے؟"۔

اتھارٹی کے وکیل نے جواب دیا کہ عمارت کٹی پہاڑی کے دوسری جانب واقع ہے اور اسے گرانے سے سیکیورٹی صورتحال خراب ہوسکتی ہے۔

جس پر جج نے کہا کہ کیا کٹی پہاڑی کراچی میں نہیں ہے؟ ۔

جسٹس حسن اظہر نے ایس بی سی اے حکام کو عمارت کو فوری طور پر گرانے اور 1.5 ماہ کے اندر رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا۔

عدالت نے کے الیکٹرک، ایس ایس جی سی اور واٹر بورڈ کو اس جگہ پر سہولیات فراہم کرنے سے بھی روک دیا ہے۔

گزشتہ سال ایک رہائشی سید عارف شاہ نے عدالت میں درخواست جمع کرائی کہ ایم پی آر کالونی میں ان کے گھر کے ساتھ ملحقہ کثیر المنزلہ عمارت غیر قانونی طور پر تعمیر کی گئی ہے۔

SHC