Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

سونے کی فی تولہ قیمت 850 روپے کی کمی

850 روپے کمی کے بعد 1 تولہ سونے کی قیمت 1 لاکھ 24 ہزار 750 روپے ہوگئی
شائع 14 جنوری 2022 08:21pm
فائل فوٹو
فائل فوٹو

ملک میں سونے کی قیمت میں اچانک 24 قیراط کے سونے کی فی تولہ قیمت 850 روپے کمی ہوئی ہے۔

کاروباری ہفتے کے پانچویں روز سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن نے بتایا کہ 850 روپے کمی کے بعد 1 تولہ سونے کی قیمت 1 لاکھ 24 ہزار 750 روپے ہوگئی ہے۔

مزید بتایا کہ 10 گرام سونے کی قیمت 729 روپے سے کم ہوکر 1 لاکھ 6 ہزار 953 روپے ہے۔

دوسری جانب فی تولہ چاندی کی قیمت 1450 پر برقرار ہے جبکہ 10 گرام چاندی بغیر کسی تبدیلی کے 1243.14 روپے پر مستحکم ہے۔

سونا

Market

Prices