Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کوک اسٹوڈیو سیزن 14 کا آغاز ہوگیا

کلام " تو جھوم" کو 14 جنوری کو ریلیز ہوا، جو کچھ دیر میں ہی وائرل ہوگیا
شائع 14 جنوری 2022 08:00pm
گانے کو مزید منفرد بنانے کے لیے آدھے سے ذائد آرٹسٹوں نے پرفام بھی کیا
گانے کو مزید منفرد بنانے کے لیے آدھے سے ذائد آرٹسٹوں نے پرفام بھی کیا

انتطار کا وقت اب ختم ہوچکا ہے کیوں کہ اب کوک اسٹوڈیو سیزن 14 کا آغاز ہوگیا ہے۔

’کوک اسٹوڈیو سیزن 14‘ کے آغاز میں لیجنڈری صوفی کلام کی وجہ سے شہرت پانے والی عابدہ پروین اور نصیبو لال نے اپنے کلام سے کیا ہے۔

کلام " تو جھوم" کی موسیقی ذوالفقار خان اور المعروف ذوالفی نے ترتیب دی جبکہ اس کو موسیقار عبداللہ صدیقی کے ساتھ پروڈیوس کیا۔

کلام میں مرکزی گلوکار عابدہ پروین اور نصیبو لال ہیں لیکن گانے میں دیگر گلوکاروں نے بھی ان کا ساتھ دیا ہے۔

ساتھ ہی گانے کو مزید منفرد بنانے کے لیے آدھے سے ذائد آرٹسٹوں نے پرفام بھی کیا۔

کلام " تو جھوم" کو 14 جنوری کو ریلیز ہوا، جو کچھ دیر میں ہی وائرل ہوگیا جبکہ اس گانے کو اب تک لاکھوں لوگ دیکھ چکے ہیں۔

علاوہ ازیں کوک اسٹوڈیو سیزن 14 کے آغاز سے قبل ہی ٹوئیٹر پر اس کا ہیش ٹیگ گردش کرنے لگا تھا۔

موسیقی

entertainment

coke studio

Season 14