Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

ملک میں مہنگائی کا راج قائم، ادارہ شماریات نے جاری کردی

ایک ہفتے کے دوران تازہ دودھ ، پیاز، مٹن اوردالوں سمیت 16 اشیاء ضروریہ کی قیمتیں مزید بڑھ گئیں۔
شائع 14 جنوری 2022 07:25pm
ہفتہ وار اعداد و شمار کے مطابق 26 اشیاء کی قیمتیں مستحکم رہیں ۔
ہفتہ وار اعداد و شمار کے مطابق 26 اشیاء کی قیمتیں مستحکم رہیں ۔

ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی کے پیش نظر ادارہ شماریات نے مہنگائی پر ہفتہ واررپورٹ جاری کر دی ہے۔

رپوٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایک ہفتے کے دوران تازہ دودھ ، پیاز، مٹن اوردالوں سمیت 16 اشیاء ضروریہ کی قیمتیں مزید بڑھ گئیں۔

جنوری کے دوسرے ہفتے میں مہنگائی کی شرح صفر اعشاریہ چار تین فیصد کی کم ہوئی ہے جبکہ مہنگائی کا مجموعی پارہ 19 اعشاریہ 82 فیصد کی سطح پر آ گیا ہے۔

جبکہ17 ہزار ماہانہ کمانے والوں کے لئے پارہ 20 اعشاریہ 89 فیصد ریکارڈ کیا گیا ادارہ شماریات نے ہفتہ وار اعدادوشمار جاری کر دئیے ۔

ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے کے دوران 16 اشیاء مہنگی 9 کی قیمتوں میں کمی ہوئی ہے جبکہ ایک ہفتے کے دوران پیاز فی کلو 5روپے37 پیسے، جلانے کی لکڑی 10 روپے 35 پیسے فی من مہنگی ہوئی ہے۔

روپوت میں مزید بتایا کہ مسٹرڈ آئل کی قیمت میں فی کلو قیمت 3روپے 57پیسے کا اضافہ ہوا ہے جبکہ دال ماش کی فی کلو قیمت میں 1 روپے 92 پیسے کا اضافہ ہوا ہے۔

اس کے علاوہ رواں ہفتےماچس، تازہ دودھ، گرم مصالحہ، مٹن اور دال مونگ کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا ہے۔

ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق رواں ہفتے میں برائلرمرغی کی فی کلو قیمت میں 7روپے15 پیسے،انڈے فی درجن 5 روپے49پیسےجبکہ ایل پی جی کا گھریلو سیلنڈر 27روپے 65 پیسے تک سستا بھی ہوا ہے۔

دوسری جانب آلو،گندم کا آٹا،دہی اور چینی کی قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ ہوئی ہے۔

ہفتہ وار اعداد و شمار کے مطابق بریڈ، بچوں کے دودھ، چائے کی پتی سمیت 26 اشیاء کی قیمتیں مستحکم رہیں ۔

imran khan

IMF

PTI govt

Inflation

Government of Pakistan