Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

گلوکارعلی ظفر کے خلاف سوشل میڈیا مہم چلانے پر میشا شفیع کے وارنٹ گرفتاری جاری

عدالت نے میشا شفیع سمیت 5 ملزمان کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے ہیں۔
شائع 14 جنوری 2022 05:49pm
فوٹو: آج نیوز
فوٹو: آج نیوز

لاہور: مقامی عدالت نے گلوکارعلی ظفر کے خلاف سوشل میڈیا مہم چلانے کے کیس میں میشا شفیع سمیت پانچ ملزمان کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کا تحریری فیصلہ جاری کردیا۔

آج نیوز کے مطابق جوڈیشل مجسٹریٹ نے سماعت کا تحریری فیصلہ جاری کردیا جس میں عدالت نے میشا شفیع سمیت 5 ملزمان کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے ہیں۔

عدالت نے تمام ملزمان کو آئندہ سماعت پر 50 ہزار کے مچلکے جمع کروا کر پیش ہونے کا حکم بھی دے دیا۔

مزید براں میشا شفیع، فیضان رضا، حسیم الزمان، ماہم جاوید اور علی گل نے حاضری معافی کی درخواست جمع کروائی گٸی۔

تاہم عدالت نے یہ درخواستیں مسترد کرتے ہوئے ملزمہ فریحہ ایوب کی حاضری معافی کی درخواست منظور کر لی۔

اس کے علاوہ عدالت نے کیس کی سماعت 3 فروری تک ملتوی کردی۔

ali zafar

social media

showbiz stars

entertainment