Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

جامعہ کراچی: پروفیسر زاہد علی زاہدی اسلامک اسٹیڈیز کے ڈین مقرر

وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ زاہد علی زاہدی کو 3 سال کے لیے کلیہ معارف اسلامیہ کا ڈین مقرر کیا جائے۔
شائع 14 جنوری 2022 04:11pm
فائل فوٹو: ڈاکٹر زاہد علی زاہدی
فائل فوٹو: ڈاکٹر زاہد علی زاہدی

کراچی: وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے پروفیسر زاہد علی زاہدی کو کلیہ معارف اسلامیہ ( فیکلٹی آف اسلامک اسٹیڈیز) کا ڈین مقرر کر دیا۔

جامعہ کراچی کے وائس چانسلر ڈاکٹر خالد عراقی کی جانب سے وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کو بھیجی گئی سمری میں تین نام تجویر کیے گئے تھے۔

وزیر اعلیٰ سندھ کو تجویر کیے گئے ناموں میں ڈاکٹر شہناز غازی، پروفیسر ڈاکٹر زاہد علی زاہدی اور ڈاکٹر عبید احمد خان کے نام شامل تھے۔

وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے بھیجی گئی سمری میں کہا کہ ڈاکٹر شہناز غازی بطور ڈین اپنی مدت مکمل کرچکی ہیں جبکہ سینارٹی کی اعتبار سے ڈاکٹر زاہد علی زاہدی کا نمبر ہے۔

مزید کہا کہ زاہد علی زاہدی کو 3 سال کے لیے کلیہ معارف اسلامیہ کا ڈین مقرر کیا جائے۔

اس کے علاوہ وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے سینارٹی کو مدںطر رکھتے ہوئے پروفیسر ڈاکٹر زاہد علی زاہدی کو کلیہ معارف اسلامیہ کا ڈین مقرر کرنے کی منظوری دے دی۔

karachi universtiy

Murad Ali Shah

karachi

Sindh CM