Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

آسٹریلیا نے نوواک جوکووچ کا ویزا دوبارہ منسوخ کردیا

کینبرا: آسٹریلیا نے عالمی نمبر ایک سربین ٹینس اسٹارنوواک جوکووچ...
شائع 14 جنوری 2022 01:34pm

کینبرا: آسٹریلیا نے عالمی نمبر ایک سربین ٹینس اسٹارنوواک جوکووچ کا ویزا دوبارہ منسوخ کردیا۔

آسٹریلوی امیگریشن وزیرایلکس ہاک نے سربین ٹینس اسٹارنواک جوکووچ کا ویزا منسوخ کیا،ویزا منسوخ ہونے کے بعد جوکووچ کو ڈی پورٹ کردیا جائے گا۔

امیگریشن وزیرنےاپنےوزارتی اختیارات کا استعمال کرتےہوئے نوواک جوکووچ کاویزا ذاتی طور پر منسوخ کیا ہے۔

نوواک جوکووچ اب17جنوری سے شروع ہونےوالے آسٹریلین اوپن ٹورنامنٹ میں شرکت نہیں کرسکیں گے۔

یاد رہے کہ نوواک جوکووچ آسٹریلین اوپن میں شرکت کیلئےمیلبرن آئے تھے، جہاں ویکسی نیشن قواعد کےباعث ان کا ویزا منسوخ کردیا گیا تھا لیکن عدالت نے ان کے حق میں فیصلہ دیتے ہوئے ویزہ بحال کردیا تھا۔

Novak Djokovic

serbia