Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کورونا کے بڑھتے کیسز پر خبردار کردیا

کراچی :وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کورونا کے بڑھتے کیسز پر...
شائع 14 جنوری 2022 12:59pm

کراچی :وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کورونا کے بڑھتے کیسز پر خبردار کردیا اور کہا کہ بے احتیاطی سے کراچی میں کیسز کا ریشو تیزی سے بڑھ رہا ہے، جس کی سخت مانیٹرنگ کر رہے ہیں ، ہماری نظریں این سی او سی پر ہے، ہم این سی او سی کے ساتھ مل کر ہی آگے فیصلے کریں گے۔

ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز میں آصف رحمان سمیولیشن سینٹر کا افتتاح کرنے کے بعد وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کورونا کی صورتحال پر میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا کہ کورونا کیسز کی سختی سے مانیٹرنگ کررہے ہیں بے احتیاطی سے کورونا کیسز میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے ۔

مراد علی شاہ نے کہا کورونا کی نئی قسم اومیکروں سے اموات نہیں ہو رہیں تاہم امیکرون کے مثبت کیسز میں اضافہ ضرور ہو رہا ہے، کراچی میں سب سے زیادہ مثت کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

ایک سوال پر وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ فی ال لحال کوئی پابندی نہیں لگا رہے لیکن ابھی ایسی صورتحال نہیں ہے کہ لاک ڈاون لگایا جائے ہم خود سے مینج کرنےکی کوشش کر رہے ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے مزیدکہا کہ این سی او سی کا فورم موجود ہے وہاں پر بھی میٹنگ ہوتی ہیں ،صرف سندھ میں ہی نہیں پورے ملک میں کورونا کیسز بڑھ رہے،اس حوالے سے این سی او سی کے ساتھ مل کر ہی آئندہ کے فیصلے کریں گے۔

وزیراعلی سندھ نے عوام سے اپیل کی کہ وہ ایس او پی پر عمل کریں اور ماسک ضرور لگائیں۔

افتتاحی تقریب میں وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے ہمراہ وزیر صحت سندھ عزرا پیچوہو ، وائس چانسلر پروفیسر محمد سعید قریشی اور دیگر افسران بھی موجود رہے ۔

NCOC

coronavirus cases

CM Sindh

Murad Ali Shah

karachi

media talk