Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

2023کا انتخاب ن لیگ اور زرداری گروپ کا آخری الیکشن ثابت ہوگا، فواد چوہدری

اسلام آباد:وفاقی وزیراطلاعات ونشریات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ...
شائع 14 جنوری 2022 12:52pm

اسلام آباد:وفاقی وزیراطلاعات ونشریات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ پارلیمان میں اپوزیشن کو ایک بار پھر شکست ہوئی، 2023 کا انتخاب ن لیگ اورزرداری گروپ کا آخری الیکشن ثابت ہوگا۔

وفاقی وزیر اطلاعات فوادچوہدری نے پارلیمنٹ میں اپوزیشن کی ناکامی پر تصویر اور شعر کے ساتھ تبصرہ کیا ،انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹویٹ میں سرائیکی شاعر شاکر شجاع آباد کا شعر لکھا '‏توں شاکر آپ سیاناایں۔۔ساڈے چہرے پڑھ حالات نہ پچھ'۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ پارلیمان میں اپوزیشن کو ایک بار پھرشکست ہوئی،انشاء اللہ 2023کےانتخابات میں یہ چہرےپارلیمان سےمکمل باہرہوں گے۔

وفاقی وزیر فواد چوہدری نے مزید کہا کہ ن لیگ کا اورزرداری گروپ کا 2023کا انتخاب آخری انتخاب ثابت ہونا ہے۔

opposition

Information Minister

اسلام آباد

Fawad Chaudhary