Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

نواب شاہ میں گرین لائن ٹرین کی 2 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں

نواب شاہ میں کراچی سے اسلام آباد جانے والی گرین لائن ٹرین کی 2...
شائع 14 جنوری 2022 10:14am

نواب شاہ میں کراچی سے اسلام آباد جانے والی گرین لائن ٹرین کی 2 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں، حادثے میں چند مسافر معمولی زخمی ہوئے۔

گرین لائن ٹرین کی آخری 2 بوگیاں نواب شاہ میں بھریا روڈ کے مقام پر پٹری سے اتر گئیں، دونوں بوگیاں پٹری سے اتر کر 3 کلو میٹر تک چلتی رہیں۔

مذکورہ ٹرین کراچی سے اسلام آباد جارہی تھی جسے حادثہ پیش آیا، متاثرہ بوگیوں میں سوار چند افراد معمولی طور پر زخمی ہوئے ہیں۔

ریلوے کے عملے نے ٹرین روک کر متاثرہ بوگیوں کو ٹرین سے الگ کیا، متاثرہ بوگیوں کے مسافروں کو دیگر بوگیوں میں شفٹ کر دیا گیا جس کے بعد ٹرین کو روانہ کر دیا گیا۔

حادثے کے بعد اپ ٹریک بلاک ہوگیا جبکہ حکام نے ریلیف ٹرین کو طلب کر لیا ۔

اپ ٹریک پر ریلوے ٹریفک معطل ہونے کے بعد خیبر میل ایکسپریس کو پڈ عیدن اسٹیشن پر روک دیا گیا جبکہ سکھر ایکسپریس کو بھی کوٹ لالو اسٹیشن پر روک دیا گیا۔

NawabShah