Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز اپنی ٹیسٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کے حوالے سے پر امید

میلبرن: آسٹریلوی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان پیٹ کمنز اپنی ٹیسٹ ٹیم کے...
شائع 14 جنوری 2022 09:29am

میلبرن: آسٹریلوی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان پیٹ کمنز اپنی ٹیسٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کے حوالے سے پر امید ہیں۔

ایک بیان میں آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز نے کہا یقین ہے کہ ٹیسٹ اسکواڈ پاکستان کا دورہ کرے گا اور دورے کےحوالے سے بہت کچھ ہونا ہے، اس حوالے سے بہت مثبت ہوں۔

پیٹ کمنز نے کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے جو کام کئے ہیں وہ شاندار ہیں، سب کچھ اچھی طرح آگے بڑھ رہا ہے، اگر کچھ کھلاڑی نہ جانا چاہیں تو یہ ٹھیک ہے۔

واضح رہےکہ آسٹریلیاکرکٹ ٹیم نے مارچ میں پاکستان کا دورہ کرنا ہے جس میں دونوں ٹیموں کے درمیان تین ٹیسٹ، تین ون ڈے اور ایک ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ کھیلا جائے گا۔

دونوں ٹیموں کے درمیان ٹیسٹ میچز کراچی، راولپنڈی اور لاہور میں کھیلے جائیں گے جبکہ ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی میچز لاہور میں ہوں گے۔

Australia

MELBOURNE

Pakistan Tour

Pat Cummins

PakvsAUS