Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

سری لنکن کرکٹر راجا پکسا نے ریٹائرمنٹ واپس لے لی

کولمبو: سری لنکن کرکٹر بھانوکا راجا پکسا نے انٹرنیشنل کرکٹ سے...
شائع 14 جنوری 2022 09:23am

کولمبو: سری لنکن کرکٹر بھانوکا راجا پکسا نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ واپس لے لی۔

راجا پکسا نے 3 جنوری کو انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا ، اب سری لنکن کرکٹر نے وزیر کھیل سے ملاقات کے بعد ریٹائرمنٹ واپس لی ہے۔

سری لنکا کے بائیں ہاتھ کے بیٹر بھانوکا راجا پکسا نے فوری طور پر بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا اور سری لنکا کرکٹ (ایس ایل سی )کو لکھے گئے خط میں، انہوں نے اپنے بڑے فیصلے کے پیچھے خاندانی ذمہ داریوں کا حوالہ دیا ہے۔

راجا پکسانے خط میں لکھا کہ میں نے ایک کھلاڑی اور ایک شوہر کے طور پر اپنی صورتحال کو بہت احتیاط سے سمجھا ہے۔

Colombo

INTERNATIONAL CRICKET