Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

سردی کے موسم میں کونسی غذائیں جسم کو تقویت پہنچاتی ہیں؟

موسم سرما میں تو بے شمار غذائیں ہیں، جو جسم کو تقویت پہنچاتی ہیں جن میں سے سمندری غذائیں ہیں
شائع 13 جنوری 2022 04:04pm
فائل فوٹو
فائل فوٹو

موسم سرما میں تو بے شمار غذائیں ہیں، جو جسم کو تقویت پہنچاتی ہیں جن میں سے سمندری غذائیں ہیں۔

بالخصوص سردیوں کے موسم میں مچھلی جھینگوں اور کیکٹروں کا استعمال بڑھ جاتا ہے، جس کا استعمال جسم کو تقویت پہنچاتا ہے۔

مچھلیوں میں وافر مقدار میں سیلینیم ہوتا ہے،جو انسان کے مدافعتی نطام کو مزید بہتر بناتا ہے جبکہ مچھلی کا استعمال نزلہ زکام اور کھانسی میں بھی مفید ہے۔

مچھلی کا گوشت غذائیت سے بھرپور ہوتا جس میں وہ تمام اجزاء پائے جاتے ہیں جو جسم کی نشونما کو بہتر بنانے کے ساتھ توانائی بھی بخشتے ہیں۔

مچھلی میں موجود فاسفورسے جسم کو توانائی حاصل ہوتی ہے جبکہ مچھلی وٹامن A، وٹامن D کا خزانہ ہے جبکہ یہ دونوں وٹامن جلد، ہڈیوں اور دانتوں کے لیے بہت ضروری ہیں

اس کے علاوہ مچھلی کا دماغ انسانی اعصاب کیلئے بھی بے حد مفید ہے جس سے دماغ کے ٹشوز کی نشونما ہوتی ہے۔

دوسری جانب اگر جھینگوں کی بات کریں تو یہ جگر کی بیمایوں کیلئے بے حد مفید ہے جو انسانی صحت پر اپنے مثبت نتائج مرتب کرتے ہیں۔

اس کے ساتھ ہی جھینگے کا گوشت بانجھ پن، جگر کی خرابی، مثانے کے کینسر اور متعدد دماغی بیماریوں سے بھی محفوظ رکھتا ہے۔

اس بیماری سے محفوظ رہنے کیلئے جھنگوں کا استعامل کیجیئے جبکہ سردیوں کے موسم میں سمندری غذاؤں کا استعمال کریں ۔

health tips