Aaj News

بدھ, دسمبر 18, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

نیوی سیلنگ کلب گرانے اور نیول فارمز کی اراضی تحویل میں لینے کے فیصلے چیلنج

اسلام آباد:نیوی سیلنگ کلب گرانے اور نیول فارمز کی اراضی تحویل...
اپ ڈیٹ 14 جنوری 2022 12:13pm

رپورٹ: آصف نوید

اسلام آباد:نیوی سیلنگ کلب گرانے اور نیول فارمز کی اراضی تحویل میں لینے کے فیصلے اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کردیئے گئے۔

پاکستان نیوی نے نیوی سیلنگ کلب گرانے اورنیول فارمزکی اراضی تحویل میں لینے کے فیصلے اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کردیئے جبکہ نیول گالف کورس کو سی ڈی اے کی تحویل میں دینے کا فیصلہ بھی اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کیا گیا ہے۔

پاکستان نیوی نے 2انٹراکورٹ اپیلوں میں سنگل بینچ کے الگ الگ فیصلوں کو چیلنج کیا ہے۔

پاکستان نیوی کی جانب سے انٹراکورٹ اپیلوں پر آج ہی سماعت کیلئے بینچ تشکیل دینے اورچیف جسٹس اسلام آبادہائیکورٹ جسٹس اطہر من اللہ کے 7 اور 11 جنوری کے عدالتی فیصلوں کو کاالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے۔

درخواست کے بعد سیلنگ کلب کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ نے اسپیشل بینچ تشکیل دے دیا۔

اسپیشل بینچ جسٹس عامرفاروق اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب پر مشتمل ہے جو پاکستان نیوی کی انٹرا کورٹ اپیل پر سماعت کچھ دیر میں کرے گا۔

واضح رہے کہ چیف جسٹس اطہر من اللہ نے 7 جنوری کو نیوی سیلنگ کلب کو تین ہفتوں میں گرانے کا حکم دیا تھا ، عدالت نے پاکستان نیول فارمز کیلئے جاری کئے گئے این او سی کو بھی غیر قانونی قرار دیا تھا ، عدالت نے نیول فارمز کی اراضی کو اتھارٹی کی تحویل میں دینے کا فیصلہ سنایا تھا۔

چیف جسٹس اطہر من اللہ نے 11 جنوری کو نیوی گالف کورس کو غیر قانونی قرار دینے کا فیصلہ سنایا تھا ۔

IHC

Pakistan Navy

اسلام آباد