اسٹیٹ بینک کی رپورٹ میں کرپٹو کرنسی پر پابندی کی تجویز
اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کے ڈپٹی گورنر کی سربراہی میں قائم کمیٹی نے کرپٹو کرنسی پر مکمل پابندی عائد کرنے کی سفارش کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس کی اجازت دینے سے زرمبادلہ کا اخراج اور غیر قانونی رقم نکل سکتی ہے۔
سندھ ہائیکورٹ کے 2 رکنی بینچ کے سامنے پیش کی گئی رپوٹ میں ڈیجیٹل کریپٹو کرنسی سے متعلق درخواست کی سماعت کی۔
عدالت نے 38 صفحات پر مشتمل رپورٹ وزارت خزانہ اور وزارت قانون کو اس کے قانونی پہلوؤں کا جائزہ لینے کیلئے بھیج دی۔
اس کے ساتھ ہی کمیٹی نے پاکستان میں کریپٹو کرنسی اور اس سے متعلقہ سرگرمیوں پر مکمل پابندی کی سفارش کی۔
جبکہ بینچ کی سربراہی کرتے ہوئے جسٹس آغا نے ریمارکس دیئے کہ پابندی عائد کرنے کی صورت میں عدالت کو پابندی کی آئینی حیثیت سے بھی آگاہ کیا جائے۔
Comments are closed on this story.