Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

اداکارہ ایمن خان نے تمام خواتین کو کیا مشورہ دیا؟

ایمن خان نے شو کے دوران نام لیے بغیر پاکستانی خواتین کو کیا مشورہ دے دیا
شائع 13 جنوری 2022 01:16pm
یوٹیوب فوٹو
یوٹیوب فوٹو

پاکستانی ڈراموں کی اداکارہ ایمن خان نے خواتین کو مشورہ دیا کہ خواتین وقت پر شادی کرلیں کیوں پھر وقت گزر جانے کے بعد شادی نہیں ہو پاتی۔

پاکستانی اداکارہ ایمن خان نے حال ہی میں ایک شو "وائس اورر مین" میں مختلف سوالوں کا جواب دیتے ہوئے اپنے خیالات کااظہار کیا۔

پروگرام کے دوران ایمن خان نے کہا کہ شادی کے بعد انہوں نے اپنے شوہر کے دباؤ یا اپنی بیٹی کی پیدائش کی وجہ سے شوبر انڈسٹری مین قدم نہیں رکھا بلکہ اپنے شوق سے کام کر رہی ہیں۔

جس کے بعد اداکارہ نے واضح کیا کہ شادی کے بعد اداکار کی اہمیت کم نہیں ہوتی، ان کا مزید کہنا تھا کہ دیگر مسائل اور شوبز اسکینڈلز سے آپ کی اہمیت ضرور کم ہوجاتی ہے۔

ایمن خان نے گفتگو کو مزید آگے بڑھاتے ہوئے کہا کہ جو ادکارائیں وقت پر شادی نہیں کرتیں تو پھر ان کی شادی نہیں ہوپاتی۔

اس کے ساتھ ہی انہوں نے کسی کا نام لئے بغیر کہا کہ وقت پر شادی نہ کرنے کی جہ سے تاحال کئی اداکارئیں اب تک شادی نہیں کر پائیں۔

ایمن خان نے مزید بتایا کہ شوہر آپ سے کتنا ہی پیار کرنے والا کیوں نہ لیکن بچے صرف 2ہی اچھے ہوتے ہیں۔

اس کے علاوہ انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ اگر وہ ’پلے گرل‘ نامی میگزین کی ایڈیٹر ہوتیں، تو وہ اداکار وہاج علی کو سرورق پر جگہ دیتیں۔

خیال رہے کہ ایمن خان کی شادی نومبر 2018 میں منیب بٹ سے شادی ہوئی تھی اور ان کے ہاں 2019 میں پہلی بیٹی کی پیدائش ہوئی۔

youtube

Marriage

showbiz stars

Aiman Khan

tv actress