Aaj News

منگل, نومبر 05, 2024  
03 Jumada Al-Awwal 1446  

پریزاد کا فرنشڈ گھر کون خریدے گا؟

او ایس ٹی میں مرکزی کردار پریزادکے گھرکی پہلی جھلک سےہی یہ گھر لوگوں کی توجہ کا مرکز بن گیا تھا۔
شائع 13 جنوری 2022 12:20pm
گھر مکمل طور پر آلات اور ایئر کنڈیشنر سے آراستہ ہے۔ہم ٹی وی
گھر مکمل طور پر آلات اور ایئر کنڈیشنر سے آراستہ ہے۔ہم ٹی وی

پریزاد ڈرامے میں مرکزی کردارکے ساتھ ساتھ اب مرکزی گھر بھی لوگوں کی توجہ کا مرکز بن گیا، اگر آپ کے پاس 600 ملین روپے ہیں تو آپ بھی اس کے مالک بن سکتے ہیں۔

ڈرامہ اب اپنے اختتامی مراحل پر آچکا ہے لیکن اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ پریزاد سے لوگوں کی محبت جلد ہی ختم ہو جائے گی۔

او ایس ٹی میں مرکزی کردار پریزاد کے گھر کی پہلی جھلک سے ہی یہ گھر لوگوں کی توجہ کا مرکز بن گیا تھا۔

اسلام آباد کے گلبرگ گرینز میں واقع عثمان ظفر چیمہ کا یہ شاندار فارم ہاؤس اب سیل ہونے لگا۔یہ گھر 10 کنال یا 6000 مربع گز کے پلاٹ پر ہے، گھر کا کل تعمیر شدہ رقبہ 38,000 مربع فٹ ہے۔

گھر مکمل طور پر آلات اور ایئر کنڈیشنر سے آراستہ ہے، خواں اگر کوئی گھر غیر فرنشڈ خریدنا چاہتا ہے تو اس کی قیمت 575 ملین روپے تک کم کی جا سکتی ہے۔

گراؤنڈ فلور میں ایک ڈبل اونچائی کا ڈرائنگ روم، ایک ڈائننگ روم، ڈبل اونچائی کے داخلی دروازے، ایک بڑا صحن، ایک سرونگ بوفے کچن، ایک گندا کچن، دو سیٹنگ لاؤنج، چار بیڈ رومز، چار کور پارکنگ ایریا، ایک گارڈ روم اور ایک عملے کے بیٹھنے کی جگہ بھی موجودہے۔

پہلی منزل چار بیڈ رومز، ایک لاؤنج، ڈائننگ ایریا، ایک کچن، ایک بہت بڑا سٹور روم اور ایک دفتر پر مشتمل ہے ۔

یہاں ایک تہہ خانے بھی ہے جس میں 3 لاؤنجز، 2 گندے کچن، 2 صاف کچن، 4سرونٹ کوارٹرز، ایک بہت بڑا ڈرائنگ روم، پارکنگ کی ایک بڑی جگہ، 6بیڈ رومز کے ساتھ واش رومز، ایک بڑی واک اِن الماری اور کھانے کی جگہ بھی ہے۔

پریزاد کی ایک کلاسک کہانی ہے، وہ ایک قابل اعتماد اور وفادار چوکیدار ہے جس کو اس کے باس، ایک بزنس ٹائیکون نے آزمایا اور پرکھا ہے۔

کہانی اس وقت ڈھلان کی طرف آتی ہے جب باس دبئی میں گرفتار ہوتا ہے اور اس کا کوئی قریبی رشتہ دار نہیں ہوتا، وہ پریزاد کو اپنی کچھ دولت دینے کا فیصلہ کرتا ہےجس میں گھر بھی شامل ہے، پریزاد پھر ایک امیر آدمی کے طور پر پاکستان لوٹتا ہے۔

hum tv