Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ناظم جوکھیو قتل کیس: 5ملزمان ضمانت منسوخ ہونے پر احاطہ عدالت سے فرار

عدالت سے فرار ہونے والے ملزمان میں سلیم سالار، محمد سومار، محمد اسحاق، دودو خان اور محمد خان جوکھیو شامل ہیں۔
شائع 13 جنوری 2022 11:39am

کراچی ملیر کورٹ میں ناظم جوکھیو قتل کیس میں نامزد 5ملزمان ضمانت منسوخ ہونے پر احاطہ عدالت سے فرار ہوگئے۔

ناظم جوکھیو قتل کیس میں نامزد5ملزمان کی درخواست ضمانت کی سماعت ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ملیر کی عدالت میں ہوئی۔

دورانِ سماعت عدالت نے ریمارکس دیئے کہ مقدمہ دہشت گردی کے زمرے میں آتا ہے، دہشت گردی کا کیس سننے کا اختیار ماڈل کورٹ کو نہیں ہے۔

ملزمان کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ پولیس نے مقدمے میں دہشت گردی کی دفعات کا اندراج نہیں کیا ہے۔

عدالت نے ملزمان کی عبوری ضمانت منسوخ کر دی جس کے بعد ملزمان احاطہ عدالت سے فرار ہو گئے جبکہ پولیس ملزمان کو گرفتار کرنے میں ناکام رہی۔

عدالت سے فرار ہونے والے ملزمان میں سلیم سالار، محمد سومار، محمد اسحاق، دودو خان اور محمد خان جوکھیو شامل ہیں۔

karachi

Criminals

Nazim Jokhio Murder Case