کورونا وباء: بین الصوبائی وزرائے تعلیم کا آج ہونے والا اہم اجلاس مؤخر
اسلام آباد:کورونا وباء کی صورتحال اور اسکولوں میں تعلیمی...
اسلام آباد:کورونا وباء کی صورتحال اور اسکولوں میں تعلیمی سرگرمیوں سے متعلق بین الصوبائی وزرائے تعلیم کا آج ہونے والا اہم اجلاس مؤخرکردیا گیا ،دوبارہ اجلاس آئندہ ہفتےہوگا۔
وزارت تعلیم کی جانب سےجاری اعلامیے میں کہاگیا ہےکہ صوبائی وزرائے تعلیم کا اجلاس آئندہ ہفتےتک مؤخرکردیا گیا ہے،آئندہ اجلاس کی حتمی تاریخ کا اعلان بعد میں کیاجائےگا۔
صوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس آج 11بجےہونا تھی جس میں کورونا وباء کے پھیلاؤ اور اسکولوں میں تعلیمی سرگرمیاں جاری رکھنے سے متعلق جائزہ لیا جائے تھا ۔
حکام کی جانب سے اساتذہ ، طلبہ سمیت اسکول عملے کی ویکسی نیشن عمل میں پیشرفت کا بھی جائزہ لیا جانا تھا ۔
coronavirus
اسلام آباد
Shafqat Mehmood
مقبول ترین
Comments are closed on this story.