Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

چین نے امریکی فضائی کمپنیوں کی پروازوں پر پابندی لگادی

بیجنگ: چین نے بعض امریکی فضائی کمپنیوں کی چین کیلئے پروازوں پر...
شائع 13 جنوری 2022 10:31am

بیجنگ: چین نے بعض امریکی فضائی کمپنیوں کی چین کیلئے پروازوں پر پابندی لگادی ہے۔

اطلاع کے مطابق بعض امریکی فضائی کمپنیوں کی چین کیلئے پروازوں پر پابندی کا فیصلہ ماہِ دسمبر کے اواخر میں ملک میں داخل ہونے والے بعض مسافروں کے کورونا ٹیسٹ مثبت نکلنے کے بعد کیا گیا ہے۔

امریکن ایئر لائنز فضائی کمپنی کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ جنوری کے اواخر اور فروری کے آغاز میں ڈلاس فورٹ ورتھ سے شنگھائی کیلئے متوقع چھ پروازوں کو منسوخ کر دیا گیا ہے۔

یونائیٹڈ ایئر لائنز نے بھی رواں مہینے کے اواخر میں سان فرانسسکو سے شنگھائی کلئے متوقع 6 پروازوں کی منسوخی کا اعلان کیا ہے۔

چین ماہِ فروری کے آغاز میں موسم سرما اولمپکس کی میزبانی کی تیاریوں میں ہے اور ملک میں دوبارہ سے بڑھتے ہوئے کووِڈ۔19 کیسوں کی وجہ سے سیاحتی پابندیوں میں بھی اضافہ کیا جا رہا ہے۔

بیجنگ انتظامیہ نے ملک میں داخل ہونے والی پروازوں میں مسافروں کی تعداد کو 75 فیصد تک محدود کر دیا ہے اور پرواز سے قبل اور چین پہنچنے کے بعد کورونا ٹیسٹ کی پابندی لگا دی ہے۔

china

Beijing