Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

وزیر اعظم نے حراسمینٹ کیس اور موٹروے ریپ کیس کی رپورٹ طلب کرلی

وزیراعظم عمران خان نے وزارت قانون کو ہدایت کی کہ روزانہ کی بنیاد پر فالو اپ کر کے ان کیسز کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے۔
شائع 12 جنوری 2022 06:19pm
فائل فوٹو
فائل فوٹو

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے بتایا ہے کہ وزیراعظم نے اسلام آباد کے علاقے ای الیون میں لڑکا لڑکی کو برہنہ کرکے تشدد کیس اور موٹروے ریپ کیس کی پیروی پر رپورٹ طلب کرلی ہے۔

ڈاکٹر شہباز گل نے ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ موٹر وے ریپ کیس میں ملزم کو سزائے موت کی سزا سنائی جا چکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے وزارت قانون کو ہدایت کی کہ روزانہ کی بنیاد پر فالو اپ کر کے ان کیسز کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے۔

شہباز گل نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ شہریوں کے حقوق کا تحفظ حکومت کا اولین فرض ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ‏ریاست ہر صورت ان کیسز کی پیروی کر کے ملزمان کو سخت سزائیں دے گی۔

pm imran khan

moterway

islambad

Rape

Usman Mirza