Aaj News

اتوار, نومبر 17, 2024  
15 Jumada Al-Awwal 1446  

الیکشن کمیشن خود کو متنازعہ نہ بنائے ، مولانا فضل الرحمان

اسلام آباد : پی ڈی ایم نے ایک بار پھر تحریک عدم اعتماد کا اشارہ دے...
شائع 12 جنوری 2022 05:34pm
Screengrab
Screengrab

اسلام آباد : پی ڈی ایم نے ایک بار پھر تحریک عدم اعتماد کا اشارہ دے دیا ۔

پی ڈی ایم کے رہنماؤں شہباز شریف اور مولانا فضل الرحمان کی ملاقات میں لانگ مارچ سمیت حکومت مخالف تحریک پر غور کیا گیا ۔

ملاقات بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ آئینی ، قانونی اور سیاسی ہتھیار استعمال کرنے کا وقت آگیا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ تحریک عدم اعتماد کو سربراہی اجلاس کے ایجنڈے میں شامل کریں گے جبکہ منی بجٹ کا مقابلہ کریں گے۔

شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں تحریک انصاف جیسی کرپٹ حکومت نہیں دیکھی۔

پی ڈی ایم سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ 23 مارچ کو لانگ مارچ کرنے کا ارادہ ہے اور اس مہنگائی کے خلاف مارچ میں پوری قوم شریک ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ کے پی کے بلدیاتی انتخابات میں اداروں کی مداخلت نہ ہونے پر سب نے نتائج دیکھ لیے ہیں ۔

مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن خود کو کسی کا غلام اور متنازعہ نہ بنائے ، کسی بھی ہتھکنڈے کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔

PDM

shahbaz sharif

Molana Fazal ur Rehman