Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

عراق: اشتعال انگیز گانے پر رقص کرنے پر دولہا نے دلہن کو طلاق دے دی

عراق میں ایک شخص نے مبینہ طور پر اپنی بیوی کو اس وقت طلاق دے دی جب...
شائع 12 جنوری 2022 03:51pm

عراق میں ایک شخص نے مبینہ طور پر اپنی بیوی کو اس وقت طلاق دے دی جب اس نے شادی کی تقریب میں ایک گانے پر رقص شروع کر دیا۔

نیوز 18 کے مطابق بغداد میں یہ اب تک کی مختصر ترین شادی ہے کیونکہ شادی تقریب کے دوران دولہا اپنی دلہن کو طلاق دے دی۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ دلہن شامی گانے "میسیتارا" پر رقص کر رہی تھی، جس کا مقامی زبان میں غلبہ یا تسلط مطلب ہے۔

اس گانے پر دلہن کے ڈانس نے دولہا اور اس کے اہل خانہ کو اس حد تک مشتعل کیا کہ تقریب کے دوران جھگڑا شروع ہوگیا اور دولہے نے اسے وہیں طلاق دے دی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اس گانے کی وجہ سے طلاق کا یہ پہلا کیس نہیں ہے کیونکہ اس سے قبل اردن میں ایک شخص نے اپنی شادی کے دن اسی گانے کی وجہ سے اپنی دلہن کو طلاق دے دی تھی۔

Iraq

Song