Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

چین متحدہ عرب امارات سے تعلقات بہتر بنانے کا خواہاں ہے،چینی نائب وزیر اعظم

چینی صدرنے کہا تمام ممالک کے لوگوں سے مل کر کام کرنے، وقت کی آواز پر لبیک کہنے ،عالمی گورننس کو مضبوط بنائیں۔
شائع 12 جنوری 2022 02:15pm

اسلام آباد : چین کے نائب وزیر اعظم ہو چھونہوا نے کہا ہےکہ ان کا ملک متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے ساتھ سیاسی باہمی اعتماد کو فروغ دینے اور بیلٹ اینڈ روڈ کی مشترکہ تعمیر کے فریم ورک کے تحت مختلف شعبوں میں عملی تعاون کو مضبوط بنانے کے لیے تیار ہے۔

ان خیالات کا اظہار ایکسپو 2020 دبئی میں چائنہ پویلین کے قومی دن کے موقع پر گزشتہ روز منعقدہ تقریب کے لیے اپنی تحریری تقریر میں کیا۔

آئی این پی کے مطابق چینی صدر شی جن پنگ نے چائنہ پویلین کے لیے اپنے ویڈیو پیغام میں ایکسپو 2020 دبئی کو انتہائی اہمیت کا حامل قرار دیا ۔

چینی صدر کا کہنا تھا کہ تمام ممالک کے لوگوں سے مل کر کام کرنے، وقت کی آواز پر لبیک کہنے ،عالمی گورننس کو مضبوط بنائیں۔

انہوں نے جدت پر مبنی ترقی کا راستہ اختیارکرنے اور بنی نوع انسان کے ہم نصیب مستقبل کے ساتھ ایک کمیونٹی کی تعمیر کو آگے بڑھانے کی اپیل کی۔

چینی صدر شی جن پنگ نے کہا کہ "انسانیت کیلئے ہم نصیب مستقبل کے ساتھ ایک کمیونٹی کی تعمیر ، اختراع اور مواقع” کے عنوان کے تحت چائنہ پویلین میں سیٹلائٹ نیویگیشن، ہائی اسپیڈ ریلوے، آٹومیشن، سی رائس اور سمارٹ روبوٹس میں پیش رفت اور کامیابیوں کا اشتراک کیا گیا ہے۔

china

UAE

economy

trade