Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

نیپرا نے کے الیکٹرک صارفین کیلئے حکومتی رعایتی پیکچ کا اعلان کردیا

اسلام آباد:نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیرٹی اتھارٹی (نیپرا)نےکے...
شائع 12 جنوری 2022 01:46pm

اسلام آباد:نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیرٹی اتھارٹی (نیپرا)نےکے الیکٹرک صارفین کیلئے حکومتی رعایتی پیکچ کا اعلان کردیا، پیکج کا اطلاق یکم نومبر2021 سے28 فروری 2022 تک ہوگا۔

نیپرا نے موسم سرما میں کےالیکٹرک صارفین کیلئےبجلی سستی کرنے کی منظوری دے دی، گزشتہ سال کی نسبت گھریلو، کمرشل اور جنرل صارفین کیلئے ریٹ 12.96روپےفی یونٹ ہوگا، نئے بجلی صارفین کیلئے بھی زائد کھپت پر 12.96 روپے کا ریٹ نافذ ہوگا ۔

نیپرا نے کےالیکٹرک صارفین کیلئےرعایتی پیکج کا فیصلہ وفاقی حکومت کوبھجوادیا ،رعایتی پیکج کے تحت سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق نہیں ہوگا تاہم ماہانہ مثبت فیول ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق ہوگا رعایتی پیکج کا اطلاق یکم نومبر2021 سے 28 فروری 2022 تک ہوگا ۔

nepra

اسلام آباد

K Electric