Aaj News

ہفتہ, نومبر 02, 2024  
01 Jumada Al-Awwal 1446  

پاکستان میں اب تک کتنے لوگ کورونا ویکسین لگواچکے ہیں؟

اسد رعمر نے ٹوئٹر پر کہا کہ یہ ہمارے لیے کامیابی ان کا مزیدکہنا تھا کہ عوام جلد از جلد کورونا ویکسین لگائیں۔
شائع 12 جنوری 2022 01:39pm
فائل فوٹو
فائل فوٹو

اسلام آباد: پاکستان میں اب تک کورونا ویکسین کی پہلی خوارک لگوانے والوں کی تعداد 10 کروڑ سے تجاوز کر گئی۔

ڈان اخبار نے اپنی رپوٹ میں بتایا ہے کہ 20 گھنٹو میں تقریبا 1 ہزار 467 افراد کورونا سے متاثر ہوئے ہیں جبکہ 2 افراد کی اموات ہوئی ہیں۔

رپوٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق 10 کروڑ افراد کو ویکسین کی کم از کم ایک خوراک لگا دی ہے، جو پاکستان کیلئے اہم کامیابی ہے۔

این سی او سی کے سربراہ اسد رعمر نے ٹوئٹر پر کہا کہ یہ ہمارے لیے کامیابی ان کا مزیدکہنا تھا کہ عوام جلد از جلد کورونا ویکسین لگائیں۔

اعداد و شمار سے معلوم ہوا کہ پاکستان میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 3.37 فیصد ہے جس میں سندھ 6.83 فیصد، پنجاب 2.13 فیصد، آزاد جموں و کشمیر 1.72 فیصد، گلگت بلتستان 0.61 فیصد، بلوچستان 0.55 فیصد اور خیبر پختونخوا 0.46 فیصد ہے۔

دوسری جانب شہروں میں کراچی میں مثبت کیسز کی شرح 18 فیصد ہہے جبکہ میرپور 4.92 فیصد، پشاور 4.19 فیصد، لاہور 3.88 فیصد، گلگت 3.7 فیصد اور اسلام آباد 2.78 فیصد ہے۔

اس کے علاوہ این سی او سی کے مطابق پاکستان میں کورونا کے فعال کیسز 18 ہزار 947 ہیں جبکہ تمام صوبوں میں اسپتالوں میں 772 مریض داخل ہیں۔

NCOC

paksitan

COVID19

Asad Umer