Aaj News

ہفتہ, نومبر 16, 2024  
13 Jumada Al-Awwal 1446  

پیشہ ورانہ لگن پر باپ نے بیٹے کا انوکھا نام رکھ دیا

اس شخص نے اپنی منگیتر لنڈا سے صرف ایک شرط پر شادی کی کہ بچے کا نام اس کے دفتر کے نام پر رکھا جائے گا۔
شائع 12 جنوری 2022 12:05pm
پیدائش کا سرٹیفکیٹ۔نیوز فلیش/فائل۔
پیدائش کا سرٹیفکیٹ۔نیوز فلیش/فائل۔

انڈونیشیا: 38 سالہ شخص نے اپنے کام کی جگہ سے عقیدت ظاہرکرنے پر اپنے بیٹے کا نام "اسٹیٹسٹیکل انفارمیشن کمیونیکیشن آفس" رکھ دیا۔

سمیٹ واہیودی نے اپنے کام کی جگہ کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے اس نام کا انتخاب کیا۔

دی سن کی ایک رپورٹ کے مطابق اس شخص نے اپنی منگیتر لنڈا سے صرف ایک شرط پر شادی کی کہ بچے کا نام اس کے دفتر کے نام پر رکھا جائے گا۔

2003 میں واہیودی کو انڈونیشیا کے شہر بریبس میں سرکاری ملازم کے طور پر نوکری ملی تھی۔

انہوں نے رپورٹرز کو بتایا کہ ان کا دفتر ان کو ایک دوسرے گھر کی طرح محسوس ہوتا ہے اسی لئے وہ چاہتے تھے کہ یہ کسی طرح ان کے بیٹے سے منسلک ہو جائے۔

لیکن چونکہ نام کافی بڑا ہے اس لئے والدین نے اس کو پیار سے ڈنکو مخا طب کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

Indonesia

Son