Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

عثمان مرزا، جی ٹی روڈ ریپ اور جتوئی کیس ہمارے نظام انصاف کیلئے چیلنج ہیں، فوادچوہدری

اسلام آباد:وفاقی وزیراطلاعات ونشریات فوادچوہدری نے کہا ہے کہ...
شائع 12 جنوری 2022 11:41am

اسلام آباد:وفاقی وزیراطلاعات ونشریات فوادچوہدری نے کہا ہے کہ ‏عثمان مرزا،جی ٹی روڈ ریپ اور شاہ رخ جتوئی کیس ہمارے نظام انصاف کیلئے چیلنج ہیں، سوال یہ ہے کہ یہ کیس روزانہ کی بنیاد پر کیوں نہیں چل رہے؟ ۔

وزیراطلاعات فوادچوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ ‏عثمان مرزا،جی ٹی روڈ ریپ کیس اورشاہ رخ جتوئی کیس ہمارے نظام انصاف کیلئےچیلنج ہیں،سوال یہ ہےکہ یہ کیس روزانہ کی بنیاد پرکیوں نہیں چل رہے؟اور ان کوعمومی مقدموں کےطورپرکیوں لیاجارہاہے؟۔

فواد چوہدری نے مزید کہا کہ پراسیکیوشن اورعدالت اپنی ذمہ داری نبھائیں،ان کیسزکومنطقی انجام تک پہنچاناریاست کافرض ہے۔

Information Minister

اسلام آباد

Fawad Chaudhary

Usman Mirza

shahrukh jatoi