Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

قومی کرکٹر یاسرشاہ مبینہ زیادتی کیس میں بے گناہ قرار

اسلام آباد:قومی کرکٹریاسرشاہ کو مبینہ زیادتی کیس میں بےگناہ...
شائع 12 جنوری 2022 10:42am

اسلام آباد:قومی کرکٹریاسرشاہ کو مبینہ زیادتی کیس میں بےگناہ قرار دے دیا گیا، اسلام آباد کی شالیمارپولیس نے یاسر شاہ کیخلاف مقدمہ خارج کردیا، مقدمہ مدعیہ کی درخواست پر خارج کیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہےکہ یاسر شاہ کا مبینہ زیادتی کیس سے کوئی تعلق نہیں ،جس کے بعد اسلام آباد کے تھانہ شالیمار نے کرکٹر کا نام ایف آئی آر سے خارج کر دیا ہے۔

متاثرہ خاتون نے بھی اعتراف کیا کہ یاسر شاہ کا نام غلط بیانی کے باعث ایف آئی آر میں شامل ہوا۔

پولیس کی جانب سے ایف آئی آر کی ضمنی رپورٹ جاری کردی گئی ہے جس کے مطابق مدعیہ نے بھی یاسر شاہ کانام کیس سے نکالنے کا کہا ہے۔

کرکٹر پر الزام

واضح رہے کہ قومی ٹیسٹ کرکٹر یاسر شاہ کخلارف 14سالہ لڑکی کو ہراساں کرنے اور زیادتی میں معاونت کے الزام پر مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

ایف آئی آر میں خاتون نے الزام عائد کیا تھا کہ یاسرشاہ کے دوست فرحان نےگن پوائنٹ پرزیادتی، ویڈیو بھی بنائی اورہراساں کیا، فرحان اوریاسر شاہ نےدھمکی دی کہ کسی کوبتایا تو ویڈیو وائرل کردوں گااورجان سے بھی ماردوں گا، یاسرشاہ نےکہاکہ وہ انٹرنیشنل کرکٹرہے شکایت کی صورت میں مقدمے میں پھنسا دے گا۔

اسلام آباد

yasir shah