Aaj News

بدھ, دسمبر 25, 2024  
22 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی کے علاقے شیرشاہ میں کیمیکل فیکٹری کے گودام میں لگی آگ پر قابوپالیا گیا

کراچی کے علاقے شیرشاہ میں کیمیکل فیکٹری کے گودام میں لگنے والی...
شائع 12 جنوری 2022 09:39am

کراچی کے علاقے شیرشاہ میں کیمیکل فیکٹری کے گودام میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا اور اب کولنگ کا عمل جاری ہے۔

کراچی کےعلاقے شیرشاہ میں واقع کیمیکل فیکٹری کےگودام میں آگ بھڑکنے کے بعد 2فائربریگیڈ کی گاڑیاں موقع پرپہنچیں جس کے بعد آگ نے مزید شدت اختیار کی تو شہر بھر کے فائر اسٹیشن سے گاڑیاں طلب کی گئیں۔

پولیس کےمطابق آگ کیمیکل فیکٹری کے گودام میں بتائی گئی شدت کو دیکھتے ہوئے مزیدگاڑیاں اور واٹر ٹینکرز طلب کئے گئے۔

فائربریگیڈحکام کے مطابق فائربریگیڈ کی20 گاڑیوں نےآگ پرقابوپانے کےعمل میں حصہ لیا جبکہ رینجرز اور پولیس کی نفری بھی موقع پر موجود رہی۔

حکام کےمطابق ابتدائی طورپرآگ لگنےکی وجوحات سامنےنہیں آسکی جبکہ آتشزدگی کے نتیجےمیں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

چیف فائر آفیسر کے مطابق آگ رات 10 بج کر 58 منٹ پر لگی جس پر قابو پالیا گیا ہے جبکہ آگ بجھانے کی کوششوں میں 18 فائرٹینڈر،2 باوزر،ایک سنارکل کا استعمال کیا گیا۔

چیف فائرآفیسر کا کہنا ہے کہ گودام میں کسی بھی ہنگامی صورتحال میں آگ بجھانے کا انتظام نہیں تھا،،تنگ راستوں کےباعث گودام کی دیواریں توڑ کرداخل ہونا پڑا۔

karachi

shershah