Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

فواد چوہدری نے لاک ڈاؤن اور اسکولوں کی بندش کو مسترد کردیا

اسلام آباد: فواد چوہدری نے کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے ...
شائع 11 جنوری 2022 05:25pm

اسلام آباد: فواد چوہدری نے کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے سبب لاک ڈاؤن اوراسکولوں کی بندش کی خبروں کو مسترد کردیا۔

وزیر اطلاعات نے کابینہ اجلاس بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی کابینہ کو بتایا گیا کہ ملک میں کورونا کی مثبت کیسز کا تناسب دوگنا ہو گیا ہے۔

انہوں نے کہا اس کے باوجود یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ ہم ملک میں لاک ڈاؤن نافذ نہیں کریں گے کیونکہ ہماری معیشت دوسرے لاک ڈاؤن کا بوجھ نہیں اٹھا سکتی۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ "ایک بہترین" ویکسینیشن مہم جاری ہے اور حکومت نے ویکسین پر 2 بلین ڈالر کی سرمایہ کاری کی ہے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ پاکستان کے پاس کورونا وائرس سے نمٹنے کی کامیابی کی کہانی ہے ہم لاک ڈاؤن نافذ نہیں کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم صورتحال پر نظر رکھیں گے اور سب سے ماسک پہننے کی اپیل کرتے ہیں۔

این سی او سی کے منگل کی صبح کے اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 43540 ٹیسٹ کیے جانے کے بعد ملک بھر سے 1,467 کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد مثبت کیسز کی شرح 3.33 فیصد ہو گئی ہے۔

NCOC

fawad chaudhry

PTI govt