Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

موجودہ حالات میں حکومت سے کچھ نہیں ہوسکتا، آصف زرداری

اسلام آباد:پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف...
شائع 11 جنوری 2022 01:51pm

اسلام آباد:پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف زرداری نے کہا ہے کہ موجودہ حالات میں حکومت سے کچھ نہیں ہوسکتا، اب تاریخ نے بھی اسے ثابت کردیا ۔

اسلام آباد میں احتساب عدالت کے باہر صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کے دوران سابق صدر آصف زردری سے صحافی نے سوال کیاکہ ان ہاؤس تبدیلی ہوتی نظرآرہی ہے؟،جس کے جواب میں آصف زرداری کا کہنا تھا کہ انشا اللہ بہتر ہوگا۔

صحافی نے پھر سوال کیا کہ پیپلزپارٹی دوبارہ پی ڈی ایم کا حصہ بننے جا رہی ہے؟ جس پر سابق صدر نے جواب دیا کہ نہیں معلوم لیکن میں ایسا نہیں سمجھتا ، میں توچاہتا ہو ں کہ یہ حکومت پہلےدن چلی جائے ۔

آصف زرداری نے کہا کہ یہ نا معقول ہے ان سے حکومت نہیں چلائی جائے گی اوراب تاریخ نے بھی اسے ثابت کردیا ہے۔

لانگ مارچ سے متعلق سابق صدر آصف زرداری کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان پہلے بھی مارچ کرتے رہے ہیں، عوام کے جوحالات ہیں ان میں حکومت سے کچھ نہیں ہوسکتا۔

نیویارک پراپرٹی کیس:آصف زرداری کی ضمانت قبل ازگرفتاری کی درخواست پرفیصلہ محفوظ

احتساب عدالت نے نیویارک پراپرٹی کیس میں سابق صدرآصف زرداری کی ضمانت قبل ازگرفتاری کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے نیویارک پراپرٹی کیس میں سابق صدر آصف علی زرداری کی درخواست پر سماعت کی، سابق صدر کی میڈیکل رپورٹ بھی عدالت میں پیش کی گئی۔

سابق صدر کے وکیل فاروق ایچ نائیک نے استدعا کی کہ عدالت آصف زرداری کی ضمانت قبل ازگرفتاری کی درخواست منظورکرے۔

نیب پراسیکیوٹرنے مخالفت کرتےہوئےکہا کہ نیب نےجب وارنٹ گرفتاری جاری نہیں کئے تو درخواست مسترد کی جائے۔

فاروق ایچ نائیک نے کہا کہ نیب کا گرفتاری کا اگر کوئی ارادہ نہیں ہے توبتائے جب انکوائری چل رہی ہے تو نیب واضح کیوں نہیں کرتا، ہمیں عدالت میں آنے کاکوئی شوق نہیں ہے ،کسی کو خطرہ ہوتا ہے تو اپنے آپ کو محفوظ رکھنے کیلئے عدالت کا رخ کرتا ہے۔

بعدازاں احتساب عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد سابق صدرآصف زرداری کی ضمانت قبل ازگرفتاری کی درخواست پرفیصلہ محفوظ کرلیا۔

accountability court

اسلام آباد

PPP

Asif Zardari

new york property case