Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

یوکرین پر حملہ کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے، روس کا امریکا کو پیغام

جنیوا: روس نے امریکا سے کہا ہے کہ اس کا یوکرین پر حملہ کرنے کا...
شائع 11 جنوری 2022 01:37pm

جنیوا: روس نے امریکا سے کہا ہے کہ اس کا یوکرین پر حملہ کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔

امریکی اور روسی حکام کے درمیان ہونے والی ملاقات کے بعد دونوں فریقین نے کشیدگی کم کرنے کی کوششیں جاری رکھنے پر اتفاق کیالیکن مذاکرات کے بعد کسی بڑی پیشرفت کے آثار نظر نہیں آئے۔

امریکا نے کہا کہ اگر روس نے یوکرین پر حملہ کیا تو اس پر پابندیاں عائد کی جائیں گی۔

روس کے نائب وزیر خارجہ سرگئی ریابکوف نے دونوں ممالک کے حکام میں ہوئی ملاقات کے بعد صحافیوں کو بتایا کہ "ہم نے امریکا کو بتایا ہے کہ ہمارا یوکرین پر حملہ کرنے کا کوئی منصوبہ یا کوئی ارادہ نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ روسیوں نے اپنے امریکی ہم منصبوں کو بتایا ہے کہ "فوجیوں اور فورسز کی جنگی تربیت کے تمام اقدامات ہماری سرزمین کے اندر کئے جاتے ہیں ۔

دوسری جانب امریکی نائب وزیر خارجہ وینڈی شرمین نے ان مذاکرات کو "صاف اور شفاف " کے طور پر بیان کیا جو ہر فریق کے سیکورٹی خدشات کو بہتر طور پر سمجھنے کی حوصلہ افزائی کیلئے ڈیزائن کیا گیا ہے۔

America

Ukraine