Aaj News

پیر, نومبر 25, 2024  
23 Jumada Al-Awwal 1446  

شہزاد رائے خاندانی منصوبہ بندی کے بطورِ برانڈ ایمبیسیڈر نامزد

انہوں نے کراچی میں ایس ایم بی فاطمہ جناح گورنمنٹ گرلز اسکول اور خاتون پاکستان گورنمنٹ گرلز اسکول کا بیڑا بھی اٹھایا ہوا ہے۔
شائع 11 جنوری 2022 01:58pm
حکومت پاکستان نے انہیں 2005 میں ستارہ امتیاز سے نوازاتھا۔فائل فوٹو۔
حکومت پاکستان نے انہیں 2005 میں ستارہ امتیاز سے نوازاتھا۔فائل فوٹو۔

کراچی:گلوکار اور سماجی کارکن شہزاد رائے کو آبادی اور خاندانی منصوبہ بندی کا بطورِ برانڈ ایمبیسیڈر نامزد کیا گیا ہے۔

وزارت نیشنل ہیلتھ سروسزریگولیشنز اینڈ کوآرڈینیشن کے ایک نوٹیفکیشن کے مطابق شہزاد رائے کو برانڈ ایمبیسیڈر بنانے کا فیصلہ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی سربراہی میں وفاقی ٹاسک فورس برائے آبادی کے اجلاس میں کیا گیاہے۔

شہزاد رائے نہ صرف ایک مقبول گلوکار ہیں بلکہ ایک مشہور سماجی کارکن بھی ہیں، وہ تعلیم، بچوں کے ساتھ جسمانی سزااور بچوں کے ساتھ بدسلوکی سمیت متعدد مسائل پر آواز اٹھاتے ہیں۔

ایک ویب سائٹ کے مطابق انہوں نے کراچی میں ایس ایم بی فاطمہ جناح گورنمنٹ گرلز اسکول اور خاتون پاکستان گورنمنٹ گرلز اسکول کا بیڑا بھی اٹھایا ہوا ہے۔

ان کی فلاحی سرگرمیوں کےباعث حکومت پاکستان نے انہیں 2005 میں ستارہ امتیاز سے نوازاتھا۔

2018 میں انہوں نے آسٹریا کے شہر ویانا میں اقوام متحدہ کے دفتر برائے منشیات اور جرائم (UNODC) کے 61ویں اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کی اور مارچ 2018 میں انہیں ان کے دوسرے ستارۂ امتیاز سے نوازا گیا۔

45 سالہ اسٹار ابتدائی طور پر صرف اپنے گانوں کیلئے مقبول تھے لیکن اب تعلیم کے شعبے میں ان کے انسانی ہمدردی کے کاموں اور خدمات نے ان کی میراث کو مزید بڑھایا ہے۔

Shehzad Roy