Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

نیٹ فلکس سیریز: پاکستانی ستاروں کی ہمایوں سعید کو مبارک باد

بن روئے میں ہمایوں سعید کی ساتھی اداکارہ ماہرہ خان نے سب سے پہلے اداکار کو مبارک باد دی تھی۔
شائع 11 جنوری 2022 12:30pm
سعید اس سیریز میں الزبتھ ڈیبیکی کے ساتھ کام کریں گے جوشہزادی ڈیانا کا کردار ادا کریں گی۔فائل فوٹو۔
سعید اس سیریز میں الزبتھ ڈیبیکی کے ساتھ کام کریں گے جوشہزادی ڈیانا کا کردار ادا کریں گی۔فائل فوٹو۔

پاکستان کی مشہور اور نامور شخصیات نے سوشل میڈیا پر ہمایوں سعید کو نیٹ فلکس کی سیریز 'دی کراؤن'میں ڈاکٹر حسنات خان کا کردار ادا کرنے پر مبارک باد دی۔

ہمایوں سعید اس سیریز میں الزبتھ ڈیبیکی کے ساتھ کام کریں گے جو شہزادی ڈیانا کا کردار ادا کریں گی جبکہ ہمایوں سعید نے ابھی تک اس خبر پر کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔

بن روئے میں ہمایوں سعید کی ساتھی اداکارہ ماہرہ خان نے سب سے پہلے اداکار کو مبارک باد دی تھی۔

کا میڈی ڈرامہ بلبلے کی اداکارہ اور اسٹائل آئیکون عائشہ عمر نے ٹوئٹ کیا کہ انہیں ان پر فخر ہے۔

ہمایوں سعید نے متعدد ڈراموں اور فلموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دیکھائیں ہیں، ان کی زبردست خدمات پر انہیں حکومت پاکستان کی جانب سے پرائیڈ آف پرفارمنس ایوارڈ بھی ملا ہے۔

ہٹ ڈرامہ سیریل میرے پاس تم ہو کےاداکار عدنان صدیقی نے ٹوئٹ کیا کہ: "مجھے یقین ہے کہ آپ اپنی اداکاری سے کردار میں نکھار لائیں گے"۔

گلوکار فخر عالم نے سعید کیلئے نیک تمناؤں کاا ظہار کیا۔

نہ صرف شوبز شخصیات نے اداکار کو سِراہا بلکہ پی ٹی آئی کے سینیٹر فیصل جاوید خان نے بھی ٹوئٹر پر اداکار کو اس سنگ میل پر نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

Netflix

Humayun Saeed

The Crown

entertainment