Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ایبٹ آباد میں گاڑی گہری کھائی میں جاگری، 3 افراد جاں بحق

ایبٹ آباد میں گاڑی گہری کھائی میں جاگری، جس کے نتیجے میں خاتون...
شائع 11 جنوری 2022 09:43am

ایبٹ آباد میں گاڑی گہری کھائی میں جاگری، جس کے نتیجے میں خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ ایک شدید زخمی ہوگیا۔

ایبٹ آباد کے دور افتادہ پہاڑی علاقے مکول پائیں گورنمنٹ ہائی اسکول کے قریب شدید پھسلن کے باعث گاڑی گہری کھائی میں جاگری۔

حادثے کے وقت گاڑی میں 4 لوگ سوار تھے جن میں ایک خاتون زوجہ شوکت سمیت گل نواز اور سعد موقع پر جان بحق ہوگئے جبکہ ایک شدید زخمی ہوگیا جس کو طبعی امداد کیلئے لورہ اسپتال میں منتقل کردیا گیا۔

مقامی لوگوں نے امدادی کارروائیاں کرتے ہوئے لاشوں کو گہری کھائی سے نکال کر ورثا کے حوالے کر دیا۔

Abbottabad