Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

صبور علی اور علی انصاری شادی کے بندھن میں بندھ گئے

جوڑے نےگزشتہ برس دسمبر کے آخر میں احسن خان کے شو میں تصدیق کی کہ وہ جنوری 2022 میں شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔
شائع 10 جنوری 2022 02:00pm
مئی میں اپنی منگنی  کے بعد سے ہی سوشل میڈیا پر یہ جوڑا مقبول ہوگیا تھا۔
مئی میں اپنی منگنی کے بعد سے ہی سوشل میڈیا پر یہ جوڑا مقبول ہوگیا تھا۔

صبور اور علی کا نکاح جمعہ کے روز سہ پہر میں ہوا تھا جبکہ شیندی گزشتہ روز منعقد کی گئی تھی۔مشہور جوڑا اپنی منگنی کے بعد سے ہی سوشل میڈیا پر مقبول ہوگیا تھا۔

نکاح کی تقریب کراچی میں جمعہ کی سہ پہر کو منعقد کی گئی تھی جس میں اہلِ خانہ کے ساتھ ساتھ مشہور شخصیات کنزہ ہاشمی، ایمن خان، زارا نور عباس اور سعدیہ غفار نے بھی شرکت کی۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیوز میں صبور کو سونے کے لباس میں دیکھا گیا ہے جبکہ دولہا علی سفید شیروانی اور پگڑی پہنے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔

صبور اور علی مئی میں اپنی منگنی کے بعد سے ہی سوشل میڈیا پر مقبول ترین جوڑوں میں سے ایک بن گئے تھے۔

گزشتہ روز اس جوڑے کی شیندی کی تقریب بھی منعقد کی گئی تھی جس میں پاکستانی شوبز انڈسٹری کی نامور شخصیات نے شرکت کی تھی۔

جوڑے نےگزشتہ برس دسمبر کے آخر میں احسن خان کے شو میں تصدیق کی کہ وہ جنوری 2022 میں شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔

Wedding

Saboor Ali