Aaj News

ہفتہ, نومبر 02, 2024  
29 Rabi Al-Akhar 1446  

دنیا میں پہلی بار رنگ بدلنے والی گاڑی متعارف

گاڑی الیکٹرونک ٹیکنالوجی کے اعتبار توانائی کی بچت کرتے ہوئے رنگ تبدیل کرتی ہے۔
شائع 09 جنوری 2022 02:13pm
آن لائن ٖفوٹو
آن لائن ٖفوٹو

جرمنی کی گاڑیاں بناے والی کمپنی بی ایم ڈبلیو نے رنگ بدلنے والی گاڑی پہلی بار دنیا میں متعارف کرادی۔

جرمن کار ساز کمپنی نے امریکی شہر لاس ویگاس میں کنزیومر الیکٹرونکس شو میں دنیا کی پہلی بار رنگ بدلنے والی گاڑی متعارف کرائی ہے۔

گاڑی کی متعلق بتاتے ہوئے بی ایم ڈبلیو کی ریسرچ انجینئر سٹیلا کلارک ک نے کہا کہ گاڑی الیکٹرونک ٹیکنالوجی کے اعتبار توانائی کی بچت کرتے ہوئے رنگ تبدیل کرتی ہے۔

ان کا مزید کہناتھا کہ ہم نے ایک ایسے مواد لیا جو موٹے کاغذ کی طرح ہے اور ہمارا چیلنج تھا کہ گاڑیوں کو ہم تھری ڈی ماڈل پر لائیں ۔

گاڑی کو موبائل ایپ کے ذریعے بھی کنٹرول کیا جاسکتا ہے جس کو الیکٹرونک سگنل بھی ملتے ہیں اور جو مواد شامل کیا ہے وہ گاڑی کا رنگ تبدیل کرتا ہے۔

Germany

Car

automobile industry