Aaj News

اتوار, نومبر 03, 2024  
01 Jumada Al-Awwal 1446  

انگور کھانے کی عادت کن بیماریوں سے محفوظ رکھتی ہے؟

امریکا میں ہونے والی تحقیق نے بتایا کہ انگور کھانے سے آپ فالج اور دل کے دورے سے محفوظ رہ سکتے ہیں
شائع 09 جنوری 2022 01:34pm

اگر آپ بھی خطرناک بیماروں سے محفوظ رہنا چاہتے ہیں تو ابھی سے انگور کھانے کی عادے لازمی بنالیں۔

انگور کھانے سے آپ فالج اور دل کے دورے سے محفوظ رہ سکتے ہیں یہ انکشاف امریکا میں ہونے والی تحقیق کے دوران سامنے آیا ہے۔

امریکی ریاست کیلیفورنیا کی یونیورسٹی میں تحقیق میں شامل رضا کاروں کو روزانہ 46 گرام انگوروں کا پاؤڈر استعمال کروایا گیا جو 300 گرام انگوروں کے برابر ہوتا ہے۔

بعد ازں تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ انگور کھانے سے معدے میں موجود بیکٹریا کافی حد تک کم ہوجاتے ہیں جس وجہ سے انسان کا مدافعتی نظام مضبوط ہوجاتا ہے۔

تحقیق میں مزید بتایا گیا کہ انگور انسان کے جسم سے کو لسٹرول کی مقدار کو کم کر یتے ہیں جبکہ خون میں موجود چکنائی میں بھی کم ہوجاتی ہے جس وجہ سے دل کے دورہ پڑنے کا خدشہ کم ہوجاتا ہے۔

مذکووہ تحقیق میں مزید بتایا گیا کہ جن رضاکاروں کو انگور کا پاؤڈر استعمال کروایا گیا تھا ان کے خون کو ٹیسٹ کیا تو اس میں کولیسٹرول کی سطح میں 6.1 فیصد تک کمی آئی ہے جبکہ نقصان دہ مادہ کی مقدار 5.9 فیصد تک کمم ہوا ہے۔

مزید براں کے تحقیق میں مزید بتایا کہ بائل ایسڈز کی سطح بھی 40.9 فصد تک ہوگئی تھی جبکہ محققین نے انگوروں کو معدے کے ساتھ ساتھ دل کیلئے بھی مفید قرار دیا ہے۔

US

Heart Attack

Health Issues

health tips