Aaj News

جمعہ, جنوری 10, 2025  
09 Rajab 1446  

صادق آباد میں مٹی کا تودا گرنے سے 6 بچے جاں بحق، 2 شدید زخمی

صادق آباد میں مٹی کا تودا گرنے سے 6 بچے جاں بحق اور 2 شدید زخمی...
شائع 09 جنوری 2022 09:42am

صادق آباد میں مٹی کا تودا گرنے سے 6 بچے جاں بحق اور 2 شدید زخمی ہوگئے جبکہ جاں بحق اور زخمیوں کوقریبی نجی اسپتال منتقل کردیاگیا۔

صادق آباد کے نواحی علاقہ بستی کلواڑ رحیم آباد میں مٹی کاتودا گرگیا، جس کے نتیجے میں 6 بچے جان کی بازی ہار گئے جبکہ 2 بچے شدید زخمی بتائے جارہے ہیں ۔

اہل علاقہ نے اپنی مدد آپ کے تحت بچوں کو مٹی کے ملبے سے نکال کر جاں بحق اور زخمیوں کوقریبی نجی اسپتال منتقل کردیا۔

انچارج اسپتال سید کاظم شاہ کے مطابق ہسپتال میں6بچوں کی ڈیڈ باڈیز اور ایک زخمی بچی کو لایاگیا تھا ،زخمی بچی کو شیخ زید اسپتال منتقل کردیاگیا ہے ۔

جبکہ اہل علاقہ کے یہ بھی بتانا ہے کہ یہ مٹی کاگڑھا تھا جس میں 10سے زائد بچے کھیل رہے تھے بارش کی وجہ سے خستہ مٹی کا تودہ بچوں کے اوپر آن گرا،جاں بحق بچوں کی عمریں 2سال سے 10سال کے درمیان ہیں ۔

ڈپٹی کمشنر رحیم یارخان نے افسوس ناک واقعے پر افسوس کا اظہار کیا ہے ۔