Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

وزیراعظم عمران خان نے سانحہ مری کی انکوائری کا حکم دے دیا

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان نے سانحہ مری کی انکوائری کا حکم دے...
شائع 08 جنوری 2022 03:31pm

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان نے سانحہ مری کی انکوائری کا حکم دے دیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں وزیراعظم عمران خان نے سانحہ مری پر افسوس کا اظہار کرتےہوئے کہا کہ مری میں سیاحوں کی المناک موت پرافسردہ ہوں اور اس واقعے کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ غیرمعمولی برفباری اور موسمی حالات معلوم کئے بغیر عوام نے مری کا رخ کیا، اس صورتحال کیلئے ضلعی انتظامیہ تیار نہیں تھی، ایسےواقعات کی روک تھام کیلئے سخت قواعدوضوابط قائم کےرجائیں گے۔

واضح رہے کہ مری میں شدید برفباری کےباعث ہزاروں سیاح پھنس کر رہ گئے ،شدید برفباری کی وجہ سے صورتحال انتہائی خراب ہے،جس کے باعث 21افراد اپنی گاڑیوں میں ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ مری کو آفت زدہ قراردے دیا گیا اور ایمرجنسی نافذ کردی گئی۔

pm imran khan

اسلام آباد

inquiry

Murree Incident