Aaj News

منگل, دسمبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Akhirah 1446  

لکی مروت میں سی ٹی ڈی کی کارروائی میں کالعدم ٹی ٹی پی کے 2 دہشت گرد ہلاک

لکی مروت میں کاؤنٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی)بنوں ریجن نے اہم...
شائع 08 جنوری 2022 01:35pm

لکی مروت میں کاؤنٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی)بنوں ریجن نے اہم کارروائی کی ہے،کارروائی میں کالعدم ٹی ٹی پی کے 2 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

سی ٹی ڈی بنوں ریجن کی جانب سے رات تھانہ لکی مروت کے حدود وانڈہ امیر روڈ پر دہشت گردوں کیخلاف اہم کاروائی کی گئی ہے۔

سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق دہشت گردوں کیخلاف انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا گیا ہے ،آپریشن میں دہشت گردوں نے چھاپہ مار ٹیموں پر اچانک فائرنگ شروع کردی جس پر جوابی فائرنگ سے مبینہ طور پر 2 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔

ہلاک مبینہ دہشت گردوں کے قبضے سے 02 عدد کلاشنکوف ، 06 عدد میگزینز اورکارتوس برآمد کئے گئے ہیں جبکہ دہشت گردوں سے 02 بنڈروئیر شناختی کارڈ، نقد رقم اور مختلف کارڈز برآمد ہوئے ہیں۔

اس کے علاوہ دہشت گردوں سے بارودی مواد کی بوری، دیسی ساختہ آئی ای ڈی اور دیگر سامان بھی برآمد ہوا۔

سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق دیگر دہشت گرد رات کے تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہوگئے، جن کی گرفتاری کیلئے سرچ آپریشن جاری ہے۔

ہلاک دہشت گرد لکی پولیس موبائل پر حملے میں ملوث تھے، جس میں 4پولیس اہلکار شہید ہوئے تھے۔ ہلاک ہونے والے دہشت گرد آئی بی کے سب انسپکٹر خان بہادر کو شہید کرنے اور ٹارگٹ کلنگ، بھتہ خوری ، بم دھماکوں اور پولیس موبائل پر حملے میں بھی سی ٹی ڈی بنوں کو مطلوب تھے۔

ہلاک دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم TTP کمانڈر ہارون عرف ضرار گنڈاپور گروپ سے ہیں،ایک ہلاک دہشت گرد کی شناخت محمد نصیر عرف نصیر مولوی کے نام سے ہوئی ہے جبکہ دوسرے دہشت گرد کی شناخت آصف علی سکنہ لنڈیواہ کے نام ہوئی ہے۔

مبینہ دہشت گردوں کی لاشیں پوسٹ مارٹم کیلئے سٹی اسپتال منتقل کی گئی ہیں۔

Bannu

CTD

operation