Aaj News

جمعہ, جنوری 10, 2025  
09 Rajab 1446  

کراچی: گھر میں گیس لیکج سے دھماکا، 4 افراد زخمی

کراچی کے علاقے میٹروویل سائٹ ایریا میں واقعے ایک گھر میں گیس...
شائع 08 جنوری 2022 10:56am

کراچی کے علاقے میٹروویل سائٹ ایریا میں واقعے ایک گھر میں گیس لیکج سے دھماکا ہوگیا،جس کے نتیجے میں 2بچوں سمیت 4 افراد جھلس کر زخمی ہوگئے جبکہ دھماکے کے نتیجے میں گھر کی ایک دیوار بھی گر گئی۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق دھماکے میں زخمی ہونے والے تمام افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔

پولیس کےمطابق گیس لیکج دھماکے کا واقعہ صبح 6 بجے مومن آباد تھانے کی حدود میں واقع گھر کے اندر پیش آیا، دھماکے کی وجہ گھر کے مختلف حصوں کو سے نقصان پہنچا۔

دھماکے سے میاں بیوی اور بچوں کو نقصان پہنچا جبکہ زخمیوں میں قاری عطاء اللہ، اسماء، 11 سالہ بچی عتیقہ اور ایک سالہ بچہ محمد شامل ہیں۔

تمام زخمیوں کو سول اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں زخمیوں کو مزید طبی امداد فراہم کی جارہی ہے ۔

karachi

house