Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

آزادکشمیر کے مختلف علاقوں میں برفباری، رابطہ سڑکیں بند، شہری گھروں میں محصور

مظفر آباد:آزادکشمیر کے مختلف علاقوں میں برفباری کا سلسلہ جاری...
شائع 08 جنوری 2022 10:52am

مظفر آباد:آزادکشمیر کے مختلف علاقوں میں برفباری کا سلسلہ جاری ہے،کئی علاقوں کی رابطہ سڑکیں بند ہیں اورشہری گھروں میں محصور ہوگئے ۔

بالائی علاقوں میں برفباری کے باعث شہریوں کی مشکلات بڑھ گئی،آزاد کشمیرمیں شدید برفباری نے نظام زندگی متاثرکردیا ۔

وادی لیپہ ،نیلم اورریشیاں میں اب تک 3فٹ سے زائد برفباری پڑچکی ہے،ریشیاں لیپہ روڈ گزشتہ 5روزسے بند ہے جبکہ متاثرہ علاقے کےمکین گھرتک محدود ہوکررہ گئے۔

کوہستان میں مختلف مقامات پرلینڈ سلائڈنگ کےباعث ٹریفک کی روانی متاثرہے ۔

اسکردوروڈ میں مسافر وین لینڈ سلائڈنگ کی زد میں آگئی ، ڈرائیورسمیت 4افراد زخمی ہوئے ،جنہیں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ایک زخمی کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے ۔

Muzafarabad

snowfall