Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

معیشت ترقی کررہی ہے اور روزگار کے موقع پیدا ہورہے ہیں، وزیراعظم

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان نےکہا ہے کہ رجسٹرڈ کاروباروں کے...
شائع 08 جنوری 2022 10:43am

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان نےکہا ہے کہ رجسٹرڈ کاروباروں کے منافع کی شرح میں اضافے سے ظاہر ہوتا ہے کہ معیشت ترقی کررہی ہے اور روزگار کے موقع پیدا ہورہے ہیں۔

وزیراعظم عمران خان نےسماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا ہےکہ رواں سال کے پہلے 9ماہ میں کورونا چیلنج کے باوجود رجسٹرڈ کاروبار کا منافع 59فیصدریکارڈ کیا گیا۔

وزیراعظم نےمزید کہا کہ اعدادوشمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ ہماری معیشت ترقی اور روزگار کے مواقع پیدا کررہی ہے، امیدہےکہ کاروباری حضرات اپنے ملازمین کو بھی نفع میں شراکت دار بنائیں گے۔

pm imran khan

اسلام آباد

ٹویٹر

social media

Economic